ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کمن ہلی جنسی ہراسانی معاملہ میں ایک اور گرفتار

کمن ہلی جنسی ہراسانی معاملہ میں ایک اور گرفتار

Fri, 06 Jan 2017 21:34:38    S.O. News Service

بنگلور:6/جنوری(ایس او نیوز)شہر کے کمن ہلی علاقہ میں سال نو کے موقع پر ایک لڑکی کی مبینہ جنسی ہراسانی کے واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے شہر کی پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت 22سالہ جیمس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ ایک اور ملزم پپی ابھی لاپتہ ہے۔ پولیس کی ٹیمیں اس کی تلاش کررہی ہیں۔ اس کیس میں گرفتار دیگر چار ملزمین ایپا، لینن، سدیش اور چنیا کو عدالت میں حاضر کیا گیا، جہاں انہیں 10 جنوری تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ان تمام سے پولیس افسران کی سختی سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اس دوران جنسی ہراسانی کا شکار لڑکی نے بتایاکہ اس کو صرف دو افراد نے ہراساں کیا، دیگر افراد کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی۔ تاہم اس لڑکی نے پولیس عہدیداروں کے منانے کے باوجود بھی تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرانے سے صاف انکار کردیا۔ خاتون سب انسپکٹر کے روبرو بیان دیتے ہوئے اس لڑکی نے واقعہ کی تفصیلات بتائی اور کہاکہ وہ اپنی دوست کے ساتھ سال نو کے اہتمام کے بعد اپنے گھر لوٹ رہی تھی کہ ایک شخص نے اسے گھیر کر اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی۔ گھر کے قریب ہی موجود پڑوسی فرانسس کے کیمرے میں اس کے ساتھ بدتمیزی کے مناظر قید ہوگئے تھے، جو میڈیا میں گشت کررہے ہیں۔ اس کے بیان کی بنیاد پرپولیس نے ملزمین کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔


Share: